مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی

مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کے تصدیق کردی
لاہور (سوسائٹی نیوز)
مریم نواز اور نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے سابق وزیر اعظم و سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے اپنے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔
مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر رہنما اور ورکر ہیں۔ میرے خیال میں سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے شاہد خاقان عباسی کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ بہت بڑے لیڈر ہیں۔وزیراعظم رہ چکے ہیں اور پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔
قبل قازیں شاہد خاقان عباسی نے میڈیا پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق اور تردید سے گریز کیا۔