crossorigin="anonymous"> ملتان کے این اے155,156 سےپیپلزپارٹی،ن لیگ اور تحریک انصاف کے نامی گرامی انتخابی پہلوان ضمنی الیکشن کے سیاسی دنگل میں شرکت کیلئے بھرپور تیار - societynewspk

ملتان کے این اے155,156 سےپیپلزپارٹی،ن لیگ اور تحریک انصاف کے نامی گرامی انتخابی پہلوان ضمنی الیکشن کے سیاسی دنگل میں شرکت کیلئے بھرپور تیار

ملتان کے این اے 155,156 سے پیپلزپارٹی ،ن لیگ اور پی ٹی آئی کے نامی گرامی انتخابی پہلوان ضمنی الیکشن کے سیاسی دنگل میں شرکت کیلئے تیار

ملتان(سوسائٹی نیوز)

ملتان کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 155,156 سے پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے نامی گرامی انتخابی پہلوانوں نے ضمنی الیکشن کے سیاسی دنگل میں بھرپور شرکت کیلئے کمر کس لی ہے۔

این اے 155 سے ن لیگ کے دو سابق اراکین اسمبلی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اور شیخ طارق رشید نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر مملکت و چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق ایم پی اے محمد عثمان بھٹی نے الیکشن حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

این اے 156 سے پیپلزپارٹی کے ملک ارشد اقبال بھٹہ، ن لیگ سے دو امیدواران سینیٹر رانا محمود الحسن اور مشیر وزیراعظم ملک عبدالغفار ڈوگر جبکہ تحریک انصاف سے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ابھی تک امیدواروں کے نام فائنل نہ کیئے ہیں اور نہ ہی کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ان حلقوں میں سابق اراکین اسمبلی کو الیکشن میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button