crossorigin="anonymous"> نواز شریف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں جلد قانون سازی کا امکان - societynewspk

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں جلد قانون سازی کا امکان

  • نواز شریف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں جلد قانون سازی کا امکان

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ بل پیش کر کے ایسی قانون سازی کی جائے جس سے نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے،اس طرح نواز شریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی ۔

مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق اس قانون سازی کیلئے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button