crossorigin="anonymous"> مہنگی بجلی،پاورلومز سیکٹر بری طرح متاثر،لاکھوں مزدور بیروزگار - societynewspk

مہنگی بجلی،پاورلومز سیکٹر بری طرح متاثر،لاکھوں مزدور بیروزگار

  • مہنگی بجلی، پاور لومز سیکٹر بری طرح متاثر،لاکھوں مزدور بیروزگار

ملتان /فیصل آباد(خصوصی رپورٹ /سوسائٹی نیوز)

ملتان/فیصل آباد میں پاور لومز مالکان بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج بن گئے، ان کا کہنا ہے کہ 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے اور فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ملتان/فیصل آباد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے پاور لومز سیکٹر کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے مالکان فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،مالکان نے بے روزگار ہونے والے لاکھوں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ پیدواری لاگت سے خسارے کے بوجھ تلےدبی فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور ہنر مند بے روزگار ہو رہے ہیں۔

پاور لومز مالکان نے کہا کہ متعدد مرتبہ احتجاج کرتے ہوئے وہ حکومت کو بتا چکے ہیں کہ بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔حکومت انڈسٹری کی بہتری کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنا رہی۔ اب فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہورہا ہے، 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے اور مہنگی بجلی کا جن انڈسٹری کو نگل رہا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button