crossorigin="anonymous"> پیپلزپارٹی ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں ان شاء اللہ پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ،عابدہ بخاری ،مطلوب بخاری - societynewspk

پیپلزپارٹی ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں ان شاء اللہ پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ،عابدہ بخاری ،مطلوب بخاری

  1. پیپلزپارٹی ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،

بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر عوام کو روزگار اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچائیں گے،

 این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ،عابدہ بخاری،مطلوب بخاری

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پیپلزپارٹی ہی پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر عوام کو روزگار اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچائیں گے۔ این اے 157 ملتان کے ضمنی الیکشن میں ان شاء اللہ پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ،سٹی صدر پیپلزپارٹی ملتان شعبہ خواتین عابدہ بخاری اور صدر پیپلزلیبر بیورو ملتان ڈویژن مطلوب بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی سادہ و پروقار تقریب میں کیک کاٹنے کے موقع پر کیا۔

 

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر،سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ملک ارشد اقبال بھٹہ،عابدہ بخاری اور مطلوب بخاری نے این اے 157 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے باہمی مشاورت بھی کی اور کمپین کو تیز اور موثر بنانے کی حکمت عملی کیلئے مختلف تجاویز پر اتفاق کیا گیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button