crossorigin="anonymous"> پیپلزپارٹی مستقبل کی حکمران اور عوام کی حقیقی جماعت ہے۔ این اے 157 میں علی موسی گیلانی کی تاریخی فتح سے مخالفین کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیں گے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ،عابدہ بخاری،مطلوب بخاری - societynewspk

پیپلزپارٹی مستقبل کی حکمران اور عوام کی حقیقی جماعت ہے۔ این اے 157 میں علی موسی گیلانی کی تاریخی فتح سے مخالفین کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیں گے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ،عابدہ بخاری،مطلوب بخاری

ملتان (سوسائٹی نیوز)

صدر پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن مخدوم سید مطلوب بخاری کے زیر صدارت ڈویژنل سکٹریریٹ پی ایل بی بخاری ہاؤس ملتان میں اجلاس سے بطور مہمان خصوصی ارشد اقبال بھٹہ ممبر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اس بابرکت مہینے میں کامیاب اجلاس منعقد کرنے اور پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کو پارٹی میں بھرپور فعال کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مستقبل کی حکمران اور عوام کی حقیقی جماعت ہے این اے157ملتان کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کا امیدوار علی موسی گیلانی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا اور عمران نیازی کی امیدوار کو ہرا کرتحریک انصاف کے ناقابل شکست ہونے کا خمار اتارے گا ۔پیپلز پارٹی ہی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے أج بھی مخلص اور نظریاتی کارکنان موجود ہیں پیپلزپارٹی کو پنجاب سے ختم سمجھنے والوں کو این اے157سے سید علی موسی گیلانی کی شاندار فتح کی صورت میں موثر جواب مل جائیگا۔

بطور مہمان اعزاز سٹی صدرپاکستان پیپلزپارٹی ملتان ویمن ونگ عابدہ بخاری نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پیپلزپارٹی کو جب بھی اقتدارملا اس نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلیۓ ترجیہی بنیادوں پر اقدامات کیۓ سیلاب زدگان کی بحالی اور فوری امداد کے لیۓ سابق صدرأصف علی زرداری چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت دن رات کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ محسن وسیب سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے جو خدمت وسیب اور ملتان کے لوگوں کی کی ہے اس قرض کو اتارنے کا موقع حلقہ این اے157کی عوام کو ملا ہے انشاأللہ علی موسی گیلانی کی شاندار کامیابی کی صورت میں ادا کریں گے جس میں خواتین بھرپورکردار ادا کریں گی اور شانہ بشانہ رہیں گی۔

صدارتی خطاب کرتے ہوۓ صدر پیپلز لیبر بیورو ڈویژن ملتان مخدوم سید مطلوب بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ابن الوقت لوگوں کے أنےاوران کی نظریاتی کارکنوں کونظراندازکرنےکی سازشوں نے جماعت کو یقیناسیاسی حوالوں سے نقصان پہنچایا ہے لیکن اس کے باوجود أج بھی بھٹو شہیدکا جیالا پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنا نظریاتی رشتہ مضبوطی سے قائم کیے ہوۓ ہے انشاأللہ أئیندہ أنیوالاوقت پیپلز پارٹی کے عوامی راج کا ہے انشاأللہ پاکستان کے باشعور عوام سابق وزرااعظم ذوالفقارعلی بھٹو شہیداور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ملکی سلامتی وترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیۓ شاندار خدمات کا صلہ علی موسی گیلانی کی کامیابی اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنا کر دیں گےاجلاس میں یونین کونسل کی سطح پرتنظیم سازی کا عمل مکمل کرنےپر زور دیا گیااورملکی سلامتی علی موسی گیلانی کی کامیابی صدر أصف علی زرداری ودیگر کی صحت کے لیۓدعا کی گئ۔

 

اجلاس سےسینئر نائب صدر اعجازاسد نائب صدراللہ بخش سومرونائب صدربشیرقریشی نائب صدربڈھن شاہ نائب صدرخاورمتوشاہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک اسحاق جوائنٹ سیکرٹری یوسف بھٹی صدرخانیوال أصف سہو سٹی صدرملتان سلیم ڈاہرسینئرنائب صدرملتان محمد نواز راہنما پی پی پی شاہد جوئیہ راناافضل مہرنذرحسین و دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button