پیپزپارٹی کے رہنماوں کا پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا پی ٹی آئی کے ایم پی اے سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
ملتان (سوسائٹی نیوز)

پیپلزپارٹی کے سٹی صدر ملتان ملک نسیم حسین لابر اور پیپلزہارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک سلیم اختر لابر سے ان کی رہائشگاہ بستی لابراں میں ان کے بھائی سابق ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر فہیم اختر لابر کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
ملک نسیم حسین لابر اور ملک ارشد اقبال بھٹہ نے مرحوم ڈاکٹر فہیم اختر لابر کی طبی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے دعاء مغفرت کی۔ اس موقع پر ملک نسیم اختر لابر بھی موجود تھے۔