crossorigin="anonymous"> پیپلزپارٹی ہی سرائیکی صوبہ بنائے گی،پاکستان سرائیکی پارٹی کا این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان خوش آئند ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

پیپلزپارٹی ہی سرائیکی صوبہ بنائے گی،پاکستان سرائیکی پارٹی کا این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان خوش آئند ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

پیپلزپارٹی ہی سرائیکی صوبہ بنائے گی،
پاکستان سرائیکی پارٹی کا پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی کی حمایت خوش آئند ہے،
این اے 157 میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہی سرائیکی صوبہ بنائے گی۔ پیپلزپارٹی کا ماضی گواہ ہے کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کے حوالے سے پارٹی قیادت نے ہر فورم پر ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔سابق وزہراعظم دید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں سرائیکی صوبہ کا بل منظور کرایا اور قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں سرائیکی صوبہ کے بل پیش کیئے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کے حوالے سید یوسف رضا گیلانی کے عملی اقدامات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔پاکستان سرائیکی پارٹی کا این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کرنا خوش آئند ہے۔امید کرتے ہیں کہ دیگر سرائیکی پارٹیاں بھی جلد علی موسی گیلانی کی حمایت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سید علی موسی گیلانی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button