crossorigin="anonymous"> وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس اور ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے روانہ - societynewspk

وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس اور ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے روانہ

وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس اور ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلیے روانہ

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ براستہ لندن امریکا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے براستہ لندن امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، وہ ایک ہفتے کے دورے کے دوران لندن اور نیویارک جائیں گے۔

وزیراعظم لندن میں قیام کے دوران 19 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف 19 ستمبر کو لندن سے نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جب کہ اس دوران وہ مختلف عالمی شخصیات سے سائیدْ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button