crossorigin="anonymous"> وزیراعظم شہباز شریف امریکا پہنچ گئے،جنرل اسمبلی سے خطاب،مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے - societynewspk

وزیراعظم شہباز شریف امریکا پہنچ گئے،جنرل اسمبلی سے خطاب،مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف امریکا پہنچ گئے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

نیویارک(سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں وہ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب بھی نیویارک پہنچی ہیں۔ ان کا قیام نیویارک کے پلازہ ہوٹل میں ہوگا۔

وزیراعظم کے امریکا پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ان کا استقبال پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود اور نیویارک کی قونصلر جنرل عائشہ علی نے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبرکو اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی سے خطا ب کریں گے اس کے علاوہ وہ گلوبل فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

شہباز شریف اپنے دورہ امریکا کے دوران فرانس اور ترکیہ کے صدور، چین کے وزیر خارجہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور عالمی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم مالیاتی اداروں کے سربراہوں، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی بل گیٹس سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک پہنچے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

شہباز شریف نے اپنے دورہ لندن کے دوران سابق برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی تھیں جب کہ اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کرکے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button