crossorigin="anonymous"> وزیراعظم کی پی ٹی آئی لانگ مارچ میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس 50لاکھ امداد کی منظوری - societynewspk

وزیراعظم کی پی ٹی آئی لانگ مارچ میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس 50لاکھ امداد کی منظوری

وزیراعظم کی پی ٹی آئی مارچ میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس 50 لاکھ امداد کی منظوری

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم نے پی ٹی آئی مارچ میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس 50 لاکھ امداد کی منظوری دیدی.

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر وزیراعظم کی جانب سے منظور کردہ امداد کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی مارچ میں جاں بحق وزیر آباد کے معظم گوندل، صحافی صدف نعیم، راہوالی کے سامر علی، لاہور کے حسن بلوچ کے لئے فی کس 50 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی مارچ میں جاں بحق وزیر آباد کے معظم گوندل، صحافی صدف نعیم، راہوالی کے سامر علی، لاہور کے حسن بلوچ کے لئے فی کس 50 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نے ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک متاثرین کے اہل خانہ کو پہنچانے کی ہدایت کی ہے pic.twitter.com/q2aLZmUYf7

— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 10, 2022

مریم اورنگزیب نے لکھا کہ وزیراعظم نے ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک متاثرین کے اہل خانہ کو پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button