وزیراعظم کا دو رزہ دورہ ازبکستان،ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال،عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں

تاشقند(سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔ سمرقند ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم کے ہمرا ہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور طارق فاطمی بھی تھے۔

وزیرِ اعظم ازبکستان عبداللہ آریپوف، وزیر برائے پبلک ایجوکیشن ازبکستان بختیار سائیدوف،گورنر سمرقند ارکنجون تردیموف،نائب وزیرِ خارجہ ازبکستان غیرت فوزیلوف ، پاکستان میں ازبک سفیر ایبک عارف عثمانوف اور اعلی حکام نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سمرقند ایئر پورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس گئے جہاں انہوں نے مسجد خضر کا دورہ کیا اور اسلام کاری موف کے مزار پر بھی حاضری دی۔
وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں شروع کر دیں۔ وفد کی سطح پر تاجکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ازبکستان کے صدر، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، ترک صدر رجب طیب اردوان، بیلا روس اور کرغستان کے صدور سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے تاجکستان کے صدر کے ساتھ تاجک زبان میں،روسی صدر ولادی میر پوٹن سے روسی زبان میں غیر رسمی گفتگو کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال بھی کیا۔
وزیراعظم ازبک صدر کی طرف سے سربراہان ممالک کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔