crossorigin="anonymous"> بلدیاتی انتخابات کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کا طریقہ کار - societynewspk

بلدیاتی انتخابات کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کا طریقہ کار

بلدیاتی انتخابات کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات داخل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا طریقہ کار

ملتان (سوسائٹی نیوز)

چوہدری ندیم قاسم ریجنل الیکشن کمشنر/ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی ملتان ڈویژن نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے لیے یونین کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندی جو کہ مورخہ 2023-01-7 کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/ کنویز کی جانب سے شائع کی گئی ہے پر اعتراضات داخل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔

1- ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراض دائر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اعتراض کنندہ اسی یونین کونسل کا ووٹر ہو۔

2- یونین کونسلز کے خلاف اعتراضات صرف فارم نمبر 2 پر ہی دائر کئے جاسکتے ہیں۔ فارم نمبر 2 دفتر ریجنل الیکشن کمشنر/ ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی یا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر سےصول کیے جاسکتے ہیں۔

3- اعتراض فارم نمبر 2 پر اعتراض کنندہ کے دستخط ثبت ہونگے۔

4- اعتراض کنندہ بذات خودیا بذریعہ مجاز اتھارٹی ( جوکہ تحریری طور پر دی جائے گی) جسکی تصدیق اوتھ کمشنر سے کروانا ضروری ہے اعتراض داخل کر سکتاہے۔

5- ابتدائی حلقہ بندی کی تفصیلات دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر / کنویز سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

درجہ ذیل دستاویزات فارم نمبر 2 کے ساتھ منسلک ہو نگی۔

1- اعتراض فارم نمبر 2 پر 100 روپے کورٹ فیس ٹکٹ چسپاں کرنا ضروری ہے۔

2- اعتراض فارم نمبر 2 کے ساتھ اعتراض کنندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کر ے گا۔

3- اعتراض کنندہ فارم نمبر2 کے ساتھ حلقہ بندی کی تفصیلات ( فارم نمبر 1) منسلک کرے گا۔

4- اعتراض کنندہ فارم نمبر 2 کے ساتھ اپنی تجاویز منسلک کرے گا۔

5- اعتراض کنندہ بطور ثبوت ووٹر لسٹ کی مصدقہ کاپی لف کرے گا۔

6-یونین کونسلز پر اعتراضات دفتر ریجنل الیکشن کمشنر / ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی ملتان میں2023-01-09 تا 2023-01-23 دفتر ی اوقات میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید معلومات اور راہنمائی کیلئے دفتری اوقات میں دفتر ریجنل الیکشن کمشنر / ڈی لیمیٹیشن اتھارٹی ملتان واقع 4-اے کاشف بخاری سٹریٹ ،سیداں والا بائی پاس چوک،بوسن روڈ ملتان میں تشریف لا کر یا دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

061-6224490,061-9330463,061-9330402

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button