پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی نے بطور سربراہ شعبہ امراض دل نشتر ہسپتال چارج سنبھال لیا

پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی نے بطور سربراہ شعبہ امراض دل نشتر ہسپتال چارج سنبھال لیا،
پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں پی ایم اے کے وفد کی مبارک باد
ملتان( سوسائٹی نیوز)
پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی نے بطور سربراہ شعبہ امراض دل نشتر ہسپتال چارج سنبھال لیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کاشف ہاشمی کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی نشتر ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے یہاں موجود سہولیات میں اضافہ کیا جائے تاکہ غریب مریضوں کو فائدہ ہو جبکہ انڈر گریجویٹ طلبا و طالبات کی تعلیم اور تربیت کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔
وفد میں ڈاکٹر طارق وقار ،ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر عبد الخالق، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر قمر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔