crossorigin="anonymous"> تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی اولین ترجیح،تاجروں سے لوٹے گئے مال کے ملزمان کو جلد گرفتار اور ان سے مال برآمد کرایا جائیگا۔ ڈی ایس پی حرم گیٹ سعدیہ سعید کی تاجروں کے وفد کو یقین دہانی - societynewspk

تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی اولین ترجیح،تاجروں سے لوٹے گئے مال کے ملزمان کو جلد گرفتار اور ان سے مال برآمد کرایا جائیگا۔ ڈی ایس پی حرم گیٹ سعدیہ سعید کی تاجروں کے وفد کو یقین دہانی

ملتان(سوسائٹی نیوز )

آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ کی قیادت میںڈی ایس پی حرم گیٹ سعدیہ سعید،ایس ایچ او شفقت محمودحرم گیٹ سرکل میں ہونے والی تاجروں کے ساتھ چوری ڈکیتی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی،اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ملتان شہرصوفی عبدالرحمن بھٹی، طیب خان،شفیق قریشی،شاہد شکور،صبغت اللہ انصاری،خرم شہزاد،احمد بٹ،زاہد صدیقی،ریحان قریشی،رانا رضوان،عبدالغفار،محمد نعمان ،شفیق شیخ ودیگر تاجر رہنما شریک تھے

،میٹنگ میں عارف فصیح اللہ،صوفی عبدالرحمن بھٹی،طیب خان نے کہا کہ حرم گیٹ سرکل میں ہونے والی تاجروں کے ساتھ چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں معمول بن چکی ہیں لیکن پولیس اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کی وجہ سے مکین اور تاجر برادری میں عدم تحفظ کی فضا پائی جاتی ہے آئے روز چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں نے ان کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور آئے روز ڈاکوں کی فائرنگ سے تاجروں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،

گزشتہ روز ہمارے چوک شہیداں کے صدر شفیق قریشی کے ساتھ ہونے والی واردات کے ابھی تک کوئی ملزم نہیں پکڑے گئے، اگر یہی صورتحال رہی تو عوامی و تجارتی حلقے پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے،ہم پرامن تاجر ہیں تاجروں کے جان مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تاجروں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کی ریکوری کرائی جائے اور تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں،

اس موقع پر ڈی ایس پی حرم گیٹ سعدیہ سعید،ایس ایچ او شفقت محمود نے یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تاجروں کے ساتھ ہونے والی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو جلد ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور تاجروں کا مال بھی برآمد کیا جائے گا،اس موقع پر تاجروں کی جانب سے ڈی ایس پی حرم گیٹ سعدیہ سعید کو حرم گیٹ تعیناتی پر پھول پیش کئے گئے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button