بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو 15فیصد اسپشل الاونس نہ ملنے پر میونسپل کارپوریشن ملتان کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سوسائٹی نیوز)
راؤعلی رضا خاں صوبائی جنرل سیکرٹری آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پنجاب کریم نواز خان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن پنجاب محمد شفیق بھٹی جنرل سیکرٹری میونسپل ایمپلائز فیڈریشن پاکستان شاہد طفیل سیکرٹری اطلاعات ،لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن ملتان محمدرمضان بخاری ،راؤخالد ممتاز،ندیم گوندل،شیخ خالدکی قیادت میں گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن ملتان کے دفتر میں بلدیاتی اداروں کو 15فیصدسپشل الاؤنس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور میونسپل کارپوریشن ملتان کے دفتر سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سپشل الاؤنس کی ادائیگی کے ایڈاپشن لیٹر کے جاری ہونے تک روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے نمائندوں نے شرکت کی اور چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 15 فیصد سپشل الاؤنس کا ایڈاپشن لیٹر جاری کیا جائے ورنہ 15ستمبر کو سول سیکریٹریٹ لاہور کے سامنے غیر معینہ مدت تک دھرنا دیا جائے گا۔
ملتان۔آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ)پاکستان کے زیراہتمام راؤعلی رضا خاں، کریم نواز خان، محمد شفیق بھٹی، شاہد طفیل،راؤخالد ممتاز،محمدرمضان بخاری،ندیم گوندل،شیخ خالد کی قیادت میں بلدیاتی اداروں کو 15فیصد سپشل الاؤنس نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیاجارہا ہے،دوسری جانب مظاہرین سے خطاب کر ر ہے ہیں۔