crossorigin="anonymous"> سرائیکستان نوجوان تحریک کا شوکت ترین کیخلاف پتلا جلا کر احتجاجی مظاہرہ - societynewspk

سرائیکستان نوجوان تحریک کا شوکت ترین کیخلاف پتلا جلا کر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سوسائٹی نیوز )

سرائیکستان نوجوان تحریک کا شوکت ترین کی ملک دشمنی پرمبنی آڈیو لیک ھونے پر شوکت ترین کا پتلا جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرہ چوک کمہارانوالہ پر کیا گیا ۔مظاہرین نے غدار وطن شوکت ترین کو گرفتار کرو گرفتار کرو کی بھر پور نعرے بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات ۔ڈویزنل صدر مہر ظفر اقبال ہراج اور ملک عرفان بھٹی نے کی

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے وزیر خزانہ پنجاب اور وزیر خزانہ کے پی کے کو فون کر کے آئی ایم ایف کو فوری غلط ریمارکس دینے کی ھدایات دینے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا پلان بنانے پر فوری غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور فی الفور گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہا وقت آ گیا ھے کہ اب تمام غداروں کی گردنوں کی ڈھیلی رسی کاٹ دی جائے اور ان کو ابھی اور ڈھیل دی گی تو یہ ملک و قوم کے خلاف نقصان دہ ھو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ھم پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد ان تمام غداروں کا قلع قمع کرے ۔مظاہرے میں اجمل وینس ۔راو ساجد ۔عرفان بھٹی ۔کالے خان بھٹہ و دیگر نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button