پی ایس ایف کے نوجوان کل بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دست و بازو تھے اور آج بھی بلاول بھٹو کے ساتھ صف اول میں کھڑے ہیں۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

پی ایس ایف کے نوجوان کل بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دست و بازو تھے اور آج بھی صف اول میں بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں،
بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر نوجوانوں کو فری اعلی تعلیم اور شاندار روزگار فراہم کریں گے۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور امیدوار صوبائی حلقہ 217و این اے 150ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ اہل پاکستان کی قیادت بلاول کرسکتے 70سالہ عمران خان کے بس کی بات نہیں ۔ملک کا نوجوان طبقہ نوجوان قیادت بلاول کی طرف دیکھ رہا ہے ۔انشااللہ آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو وزہراعظم بن کر نوجوانوں کو فری اعلی تعلیم اور شاندار روزگار فراہم کریں گے اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے جو پیپلزپارٹی کا منشور اور ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 157بستی جلیل میں پی ایس ایف یونٹ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں منعقدہ نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پی ایس ایف کے نونامزد عہدیداران رانا زیشان صدر نائب صدر سجاد گجر مدثر سیال چیئرمین وائس چیئرمین رانا نبیل کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایف کے نوحوان کل ذوالفقار علی بھٹو کا دست و بازو تھے اور آج بھی اسی طرح نوجوان بلاول بھٹو کے ساتھ صف اول میں کھڑے ہیں ۔نوجوان کسی ایسے بہروپیے کے جال میں نہیں پھنسیں گے جو اپنے اقتدار کی خاطر ملک وقوم کو دنیا بھر میں رسوا کررہا اور ملکی اداروں کو لڑانے ملک میں افراتفری تشدد کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان شعور رکھتا ہے اور اپنے روشن مستقبل کے لیے بلاول جیسے لیڈر کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ہمارے نوجوان متحد ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں بلاول کو وزیراعظم بنوانے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے ۔ملک ارشد اقبال بھٹہ نے این اے 157کے حالیہ ضمنی الیکشن میں سید علی موسی گیلانی کو شاندار کامیابی دلانے پر اہل بستی جلیل کا سید یوسف رضا گیلانی اور علی موسی گیلانی کی جانب سے شکریہ ادا بھی کیا۔ تقریب سے رانا زیشان ،رائو شہزاد اور حاجی بلال نے بھی خطاب کیا۔
ملتان ۔این اے 157بستی جلیل میں پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ پی ایس ایف کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں رانا ذیشان ،رائو شہزاد ،حاجی بلال ،سجاد گجر،مدثر سیال ،رانا نبیل ہمراہ کھڑے ہیں