crossorigin="anonymous"> مہنگائی،یوٹیلٹی بلز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی - societynewspk

مہنگائی،یوٹیلٹی بلز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی

ملتان (سوسائٹی نیوز)

سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،یوٹیلیٹی بلز اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے جس کی وجہ سے آ ج غریب قوم شدید معاشی بحران کا شکار ہے معاشی وسیاسی بحران پر قابو پانے کے لیے موجودہ حکومت دن رات کوشاں ہے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاؤس میں یونین کونسل 56 غوث آ باد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق کونسلرحنیف بھٹی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر سابق کونسلر حنیف بھٹی نے این اے 157 پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا جبکہ اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی،رمضان بلوچ بھی موجود تھے ۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں کیا کارکردگی دکھائی وہ قوم کو بتائیں یہ پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے اپنے دور حکومت میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے حقیقی معنوں میں میگا پراجیکٹس عملی طور پر بنائے غریب لوگوں کو روزگار فراہم کیا اور آ ج بھی جہاں تک  ممکن ہو سکتا ہے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button