crossorigin="anonymous"> پی ٹی آئی ملک اور عوام دشمن اقدامات، بیانات اور سازشوں سے باز رہے۔ سید جعفر شاہ - societynewspk

پی ٹی آئی ملک اور عوام دشمن اقدامات، بیانات اور سازشوں سے باز رہے۔ سید جعفر شاہ

ملتان( سوسائٹی نیوز)

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر جعفر علی شاہ اور سٹی صدر خالد محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط رکوانے والوں کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے پی ٹی آئی کی جانب سے شوکت ترین کی مبینہ آڈیو منظر عام پرآنے کے بعدبہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔شوکت ترین ماضی میں اہم ترین منصب پر فائز رہ کر خدمات انجام دے چکے ہیں لیکن اب اچانک دباؤ میں آکر اپنی حب الوطنی کو بھی مشکوک کر بیٹھے ہیں ۔

پی ٹی آئی کی پالیسی میں نہیں تو کچھ نہیں کے مصداق ہے۔ پی ٹی آئی اقتدار کے ہوس میں اس قدر آگے نکل چکی ہے کہ کہ وہ ریاست دشمن اقدامات سے بھی گریز نہیں کررہی پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے ملک اور عوام دشمن بیانات اقدامات اور سازشوں سے باز رہے۔ اجلاس میں کفایت حسین ،سلیم بھٹی ، رحمت بخاری اور اسلم قریشی شریک تھے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button