crossorigin="anonymous"> پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری پر وکلاء سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔شاہ محمود قریشی - societynewspk

پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وارنٹ گرفتاری پر وکلاء سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔شاہ محمود قریشی

ملتان( سوسائٹی نیوز )

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پررد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پارٹی کے قائد عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی خبر سن کر نہ صرف حیرانی بلکہ تعجب ہوا ہے۔ پی ٹی آئی وکلاء سے مشاورت کے بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عدالتی کارروائی کے دوران میں ان کے ساتھ رہا ہو ں۔ خان صاحب نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا۔ عدالت کے روسٹم پر آکر وضاحت کی۔ اور متعلقہ جج کی عدالت میں جا کر فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری ہرگزیہ خواہش نہیں تھی کہ میں فاضل جج کی دل آزاری کروں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے فاضل جج سے بھی معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ جو ماہر وکلاء عدالت میں پیش ہوتے رہے ان کی رائے کے مطابق مزید کسی کارروائی کی گنجائش نہیں تھی۔لیکن عمران خان کے خلاف مقدمہ اور وارنٹ گرفتاری کی خبر سن کر نہ صرف حیران بلکہ تعجب ہوا ہے اور پی ٹی آئی وکلاء سے مشاورت کے بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کااعلان کریگی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button