پنجاب کابینہ میں شامل وزراء اور ان کے قلمدان

لاہور(سوسائٹی نیوز)

پنجاب کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے جس کے تحت محسن لغاری وزیر خزانہ پنجاب، تیمور ملک وزیر کھیل اور کلچر، راجہ یاسر کو وزیر آئی ٹی اور ہائر ایجوکیشن جبکہ انصار نیازی لیبر کے صوبائی وزیر ہوں گے۔

راجہ بشارت وزیر کو آپریٹو اور پراسیکیوشن جبکہ شہاب الدین وزیر لائیو اسٹاک پنجاب ہوں گے۔

پنجاب کابینہ میں منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ اور مراد راس کو وزیر تعلیم پنجاب کا قلمندان سونپا گیا ہے۔

یاسمین راشد وزیر صحٹ، خرم ورک وزیر پارلیمانی امور ہوں گے۔

ہاشم ڈوگر وزیرداخلہ پنجاب و جیل خانہ جات جبکہ آصف نکئی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،علی شاہ وزیرکمیونی کیشن اینڈورکس پنجاب ہوں گے۔

نوابزادہ منصور خان وزیر ریونیو پنجاب جبکہ جہانیاں گردیزی کو وزیر زراعت پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

غضنفرعباس وزیرسوشل ویلفیئر ،لطیف نذر وزیرمعدنیات جبکہ حسنین دریشک وزیرخوراک و توانائی، محمود الرشید کو وزیر بلدیات کا قلمندان سونپا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ میں میاں اسلم اقبال وزیرہاؤسنگ، علی عباس شاہ وزیرجنگلات جبکہ عمرچیمہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ہوں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button