crossorigin="anonymous"> وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفی دیدیا - societynewspk

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفی دیدیا

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے استعفیٰ دے دیا۔ ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب نے عہدے سے استعفے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ بطور وزیرداخلہ کام جاری رکھنانہیں چاہتا ذاتی وجوہات اور صحت کےمسائل کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی کابینہ میں شامل ارکان میں سے دوسرا استعفیٰ ہے۔ اس سے قبل وزیر معدنیات نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ بطور وزیرداخلہ کام جاری رکھنانہیں چاہتا ذاتی وجوہات اور صحت کےمسائل کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال کو وزیرداخلہ پنجاب کا قلمدان سونپنےکا فیصلہ ہوا ہے۔
ہاشم ڈوگر کا استعفی ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تیاری کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہاشم ڈوگر پر پارٹی لائن سے ہٹ کر کام کرنے کا الزام تھا۔ہاشم ڈوگر نے عمران خان کے لانگ مارچ کیلئے پنجاب کے ریسورسز استعمال نہ کرنے کی بھی بات کی تھی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button