crossorigin="anonymous"> حکومت پنجاب آٹا کی قمیت میں اضافہ فوری واپس لیکر عوام کو سستا آٹا دے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

حکومت پنجاب آٹا کی قمیت میں اضافہ فوری واپس لیکر عوام کو سستا آٹا دے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

حکومت پنجاب آٹا کی قیمت میں اضافہ فوری  واپس لیکر عوام کو سستا آٹا دے۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہ ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے غریب عوام کی نیندیں اڑ گئی ہیں،حکومت پنجاب نے آٹے کی قیمت میں جو سرکاری قیمت کا آج اضافہ کیا ہے وہ قیمت فوری طور پر کم کی جائے اور عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ ملک بھر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں تو پھر حکومت پنجاب نے 10 کلو آٹا کی قیمت میں 165 روپے کا اضافہ کیوں کیا؟ بجائے عوام کو ریلیف دینے کے الٹا پنجاب حکومت نے آٹا مافیا کے ساتھ ملکر عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ ہو یا تنخواہ دار سب آٹا کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں۔ غریبوں کا ایک کلو آٹا خریدنا بھی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے،ہم پوچھتے ہیں کہ عوام سے روٹی کیوں چھینی جارہی ہے؟ حکومت پنجاب نے اگر آٹا کی قمیت میں اضافہ فوری طور پر واپس نہ لیا تو عوامی غم و غصے کا سیلاب انہیں بہا کر لے جائیگا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button