گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا معروف صنعتکار خواجہ محمد جلال الدین رومی کے ہمراہ ملتان ریلوے اسٹیشن پر قلیوں کیلئے قائم مہر فاطمہ دسترخوان اور دو فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح

ملتان(سوسائٹی نیوز)
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نےگزشتہ روز ریلوے اسٹیشن ملتان پر قلیوں کے لئے قائم مہر فاطمہ دسترخواں اور مسافروں کے لئے دو واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی اور ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا بھی انکے ہمراہ تھے۔
گورنر پنجاب نے ملتان،بہاولپور، ڈیرہ نواب اور لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قلیوں میں راشن بھی تقسیم کیا۔راشن میں آٹا،دال، چینی، چاول اور کھانے پینے کی آشیاء شامل تھیں۔
واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب،قلیوں کے لئے راشن کا انتظام اور مہر فاطمہ دسترخواں کا قیام رومی فاونڈیشن کی طرف سے کیا گیا تھا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اس موقع منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اسلام میں نادار افراد اور بھوکے کو کھانا کھلانا بہترین عمل اور بہت بڑی نیکی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب ایک بڑی آزمائش ہے جس سے 4 کروڑ افراد بے گھر ہوئےہیں اور اس سیلاب کے ملکی معیشت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز نے بھرپور کردار ادا کیا اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مخیر حضرات کا کردار قابل تحسین رہا۔انہوں نے کہا کہ فلڈ کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہوا جس سے قلی بے روزگار ہو گئے ۔اس سلسلے میں قلیوں کے لئےمہر فاطمہ دسترخواں کا قیام اور راشن کی تقسیم بہترین اقدام ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے لئے خواجہ جلال الدین رومی کے خاندان کی بے مثال خدمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہل ثروت اور مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب اور نادار لوگوں کا خیال رکھیں۔
معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ رومی فاونڈیشن کے تحت انسانیت کی خدمت کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان ریلوے اسٹیشن پر روزانہ 300 سے زائد قلیوں اور مسافروں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال میں بھی روزانہ فری لنچ فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملتان ریلوے اسٹیشن پر دو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں جس میں ایک پلانٹ کے ساتھ چلر نصب کیا گیا ہے۔جلال الدین رومی نے بتایا کہ ایک ماہ کے اندر خانیوال ریلوے اسٹیشن پر بھی چلر کا حامل واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال کردیا جائے گا۔
ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا نے اس موقع پر بتایا کہ فلڈ کے دوران ریلوے ڈویژن ملتان نے 1000 سیلاب متاثرین کو راشن فراہم کیا جبکہ 3 ہزار سیلاب متاثرین کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعد ازاں چانسلر و گونر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا نجی کالج کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت نوجوانوں کی شخصیت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور
بہترین تربیت کے ذریعے ہی انسان ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئرئر کے لئے تعلیم ضروری ہے جبکہ اعلیٰ اقتدار تربیت کے ذریعے حاصل کی جاتی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے کوالٹی ایجوکیشن وقت کا تقاضا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دائمی کامیابی سچے راستوں پر چل کر ملتی ہے۔آج کا نوجوان قوم کا مستقبل ہیں۔نوجوان اپنے اندر مثبت خاصیتیں پیدا کریں۔نواجوانوں میں وژن ہونا چاہیے اور انہیں اپنی منزل اور مقام سے باخبر ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنیوالے نوجوانوں کے اساتذہ اور والدین لائق تحسین ہیں۔
ْقبل ازیں گورنر پنجاب نے ایم فل،ماسٹر اور بیچلر کرنیوالوں کو ڈگریاں دیں۔اس موقع پر نجی کالج نے ہونہار سٹوڈنٹس کو ہر سال 9 محمد بلیغ الرحمان سکارلر شپ دینے کا اعلان کیا۔