crossorigin="anonymous"> پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی سے منظور، بلدیاتی انتخاب جماعتی بنیادوں پر اور عوام براہ راست ووٹ سے میئر منتخب کرسکیں گے - societynewspk

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی سے منظور، بلدیاتی انتخاب جماعتی بنیادوں پر اور عوام براہ راست ووٹ سے میئر منتخب کرسکیں گے

لاہور(سوسائٹی نیوز)

پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی حکومت بل 2021 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ اجلاس میں بل صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت نے پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی البتہ اسپیکر نے اجلاس کو جاری رکھا۔اپوزیشن اراکین نے الزام عائد کیا کہ لوکل گورنمنٹ بل 2021 پیش کرنے کے لئے قوانین معطل کیے گئے، جو غیرآئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔

اسمبلی سے منظور ہونے والے بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، صوبے میں پچیس ضلع کونسل اور گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوں گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ مئیر ہوگا اور عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کر سکیں گے۔

بل کے مطابق دیہاتوں اور شہروں میں یونین کونسل بنیں گی، تحصیل کونسل اور ٹاونز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردئیے گئے، پنجاب کے ہر گاؤں میں ایک ویلج پنچائت کونسل ہوگی، ہر ضلع میں ضلعی کابینہ ہوگی جبکہ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا، پی ایچ ایز میٹرو پولٹین کے میئر کےماتحت ہوں گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button