crossorigin="anonymous"> پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی استعفوں کے معاملے پر قیادت سے بغاوت،اسپیکر قومی اسمبلی نے باغی اراکین اسمبلی کے نام بتا دیئے - societynewspk

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی استعفوں کے معاملے پر قیادت سے بغاوت،اسپیکر قومی اسمبلی نے باغی اراکین اسمبلی کے نام بتا دیئے

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

تحریک انصاف کے کتنے ارکان نے کہا وہ استعفے نہیں دینا چاہتے؟ سپیکر نے پی ٹی آئی وفد کے سامنے سارا کچا چٹھا کھول دیا

باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد سے استعفوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر نے پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات میں استعفے نہ دینے اراکین اور خفیہ رابطوں کا کچا چٹھا کھول دیا ،پی ٹی آئی کے ارکان نواز الٰہی، طالب نکئی نے سپیکر کوچھٹی کی درخواست دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیدہ جلال، غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی نے ایوان کے حاضری رجسٹر میں حاضری لگا دی ،اراکین نے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ کا بھی دعویٰ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 ارکان نے سپیکر کو ٹیلی فون کیا اور کہا وہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ،6 ارکان نے کہا کہ اجتماعی استعفوں پر ہمارے دستخط جعلی ہیں ۔

سپیکر کے انکشافات کے بعد تحریک انصاف کا وفد ایک دوسرے کو دیکھنے لگا،اسد قیصر نے کہا ہم اس بارے عمران خان سے بات کرکے آپ کو بتائیں گے ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button