crossorigin="anonymous"> صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان کا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار - societynewspk

صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان کا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار

  • صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور علی خان کا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار

 لاہور (سوسائٹی نیوز)

پاکستان کے نامور مدبر سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان کے صاحبزادے پنجاب حکومت میں وزیر مال کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے والے نواب زادہ منصور علی خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مال نواب زادہ منصور علی خان نے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپس لینے کی درخواست کردی۔

 

نوابزادہ منصور احمد خان پی پی 271 ضلع مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button