اسلام آباد ائیر پورٹ کا نام دوبارہ شہید بینظیر بھٹو ائیرپورٹ رکھنے کی نوابزادہ افتخار احمد خان کی قراداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
قومی اسمبلی میں اسلام آباد ائیرپورٹ نام دوبارہ شہید بینظیر بھٹوائیرپورٹ رکھنے کی قرارداد اکثریت سے منظور ہوگئی۔

نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد دوبارہ یہ نام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چمکتا نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں اس ائیرپورٹ کا نام شہید بینظیر بھٹو سے تبدیل کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ رکھا گیا تھا۔