شہباز شریف ہسپتال ملتان میں آج سے دوپہر کا کھانا مریضوں اور لواحقین کو رومی ٹرسٹ فری فراہم کرے گا۔ خواجہ جلال الدین رومی

معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی کا کمشنر انجنیئر عامر خٹک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال شہباز شریف کا دورہ،
مریضوں کو آج سے دوپہر کا کھانا رومی ٹرسٹ فری فراہم کریگا۔ خواجہ جلال الدین رومی
ملتان (سوسائٹی نیوز)
معروف صنعتکار جلال الدین رومی نے کمشنر انجنیئر عامر خٹک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال شہباز شریف کا دورہ کیا اور ہسپتال کے بحالی کاموں کا جائزہ لیا۔

کمشنر عامر خٹک اور خواجہ جلال الدین رومی نے مریضوں لواحقین سے ملاقات کی اور دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی۔
کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے۔شہریوں کی آسانی کیلئے دستیاب سہولیات ، ادویات بارے پینافلکس آویزاں ہیں۔
خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ مریضوں لواحقین کو دوپہر کا کھانا رومی ٹرسٹ فری فراہم کرے گا۔ کھانا فراہمی کا آغاز آج سے کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد ، دیگر ڈاکٹرز ہمراہ تھے۔