سلیم قیصر کا ڈرامہ “جذبوں کو تصویر کیا” ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنز سے کل رات 9:10 پر نشر ہو گا

سلیم قیصر کا ڈرامہ “جذبوں کو تصویر کیا” ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنز سے کل رات 9:10 منٹ پر نشر ہوگا
ملتان( سوسائٹی نیوز)
پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے “ھم زندہ ھیں “کے سلسلے میں ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر کا حب الوطنی کے موضوع پر تحریر کردہ ریڈیو پاکستان ملتان کی پیشکش ڈرامہ” جذبوں کو تصویر کیا” کل رات 9 بجکر 10 منٹ پر ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنزز سے ایک ساتھ نشر کیا جائیگا۔
اس ڈرامے کے پروڈیوسر محمد علی خان اور نگران ریاض میلسی ھیں جبکہ قیصر نقوی’تسنیم محبوب’اکرام الحق’سارہ بلال اور عامر ممتاز ملک نے اس ڈرامے میں اپنی صدا کاری کے جوھر دکھائے ھیں۔