یوم دفاع پر جنگ ستمبرکے شہداء اور غازیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کرامت علی شیخ

شہدائے جنگ ستمبر کو اور ملک کے تحفظ کی گراں قدر خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،
مشکل وقت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ کرامت علی شیخ
ملتان ( سوسائٹی نیوز )
سٹی کونسل کے چیئرمین کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں۔ ہم اپنی افواج کو جنگ ستمبر اور ملک کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات شہادتوں پر سلام پیش کرتے ہیں اور آج اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ خدانخواستہ کسی بھی مشکل وقت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔
کرامت علی شیخ نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک کو قائم دائم اور دشمنوں سے محفوظ رکھنے میں پاک افواج کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔قوم ان کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔