یوم بحریہ:جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنیوالے عظیم سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ملک ارشد اقبال بھٹہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
سٹی کونسل کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں بری اور فضائی افواج کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ نے بھی دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے سر انجام دیا اور بہادری و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے 8 ستمبرکا دن پاک بحریہ نے اپنے نام کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔
طیارہ بردارجہاز نہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھی اس جنگ میں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی واحد آبدوز’غازی‘ نے اپنےنام کی لاج رکھی اور تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔
معرکہ’’دوارکا‘‘میں پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکےچھڑا دیئے۔جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والے بحریہ کے عظیم سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔