crossorigin="anonymous"> سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی - societynewspk

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزارت حج عمرہ نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی

ریاض(سوسائٹی نیوز)

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی۔

  سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ معتمرین کی آمدورفت کے لیے کوئی ایئرپورٹ مخصوص نہیں ہے اور عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ایئرپورٹ سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں۔

عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔وزارت حج و عمر

وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد 90 دنوں کے لیے ٹھہر سکتے ہیں جبکہ زائرین اس دوران مکہ، مدینہ اور دیگرسعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں۔

حج و عمرہ حکام کا کہنا ہے کہ عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے لیکن عمرے کے لیے ‘اعتمرنا’ ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لیے سعودی عرب کا موجودہ ویزا لازمی ہوگا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button