crossorigin="anonymous"> وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کا چولستان کے 20 ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا منصوبہ - societynewspk

وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کا چولستان کے 20 ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا منصوبہ

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاچولستان کے مقامی کاشتکاروں کے لئے احسن اقدام

چولستان میں 20ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا منصوبہ

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ 5سالہ عارضی کاشت کیلئے20 ہزار کاشتکاروں کوشفاف قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہو گی۔پہلے فیز کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ہوگی۔

مزید 5ہزار کاشتکاروں کو دوسرے فیز میں چولستان میں عارضی کاشت کے لئے اراضی دی جائے گی۔عارضی کاشت کیلئے اراضی دینے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔چولستان کے کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وسائل پر چولستان کے لوگو ں کا بھی برابر کاحق ہے۔چولستان کے بے زمین کسانوں کو اراضی دینے سے ان کی قسمت بدل جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےاعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹرمحمد افضل، رکن اسمبلی چودھری محمد احسن،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوزاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button