crossorigin="anonymous"> سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا - societynewspk

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امیدوار مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا

ملتان( سوسائٹی نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی پی‘ ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے کبھی مخلص نہیں تھے۔ یوسف رضا گیلانی بطور وزیراعظم اگرچاہتے تو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے کوئی قدم اٹھا سکتے تھے۔ انہوں نے صوبہ تو درکنار سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔

بطور وائس چیئرمین تحریک انصاف دو مرتبہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے پی پی‘ ن لیگ کی قیادت کو خط لکھے۔ دونوں مرتبہ جواب نہیں آیا۔ دوتہائی اکثریت نہ ہونے کی بدولت صوبہ نہیں بناسکے لیکن سیکرٹریٹ بنا کر صوبے کے قیام کیلئے راہ ہموار کردی۔ انشاء اللہ جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور جنرل الیکشن میں دو تہائی اکثریت ملی تو جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا تشخص دیں گے۔ سابقہ ادوار کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایس ڈی پی سیکرٹریٹ ملتان میں ایس ڈی پی کے چیئرمین رانا فراز نون اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمرکزی صدر ایس ڈی پی عنایت اللہ مشرقی، ملک ظفر ہانس،منیر شاہیں،خواجہ شعیب الحسن، ساجد نذیر کھرل و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا جنوبی پنجا ب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔ اورتحریک انصاف کے ہاتھوں سے ہی جنوبی پنجاب کے باسیوں کو ان کا حق ملے گا۔ جنوبی پنجاب کے عوام سمجھ دار ہیں۔ وہ بخوبی جان چکے ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے پی پی‘ ن لیگ کبھی مخلص نہیں رہیں۔ ایک طویل عرصے تک دونوں جماعتیں اقتدار میں رہی لیکن صوبے کے قیام کیلئے کسی نے عملی قدم نہیں اٹھایا۔

تحریک انصاف نے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔ ملتان‘ بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا قیام۔جنوبی پنجا ب کیلئے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص کرنا‘اختیارات کے ساتھ سیکٹریز لیول کے افسران کی تعیناتی جیسے تاریخی اقدامات تحریک انصاف کے دورہ حکومت میں اٹھائے گئے۔ اور یہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔ آئندہ ہونے والے الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو اس خطے کے باسی بری طرح مسترد کریں گے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی کی قیادت نے این اے 157 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button