چیف جسٹس،وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او ،سی پی او مجھے اور میرے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کریں اور مجھ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے۔ دیدار ملتانی

معروف سٹیج اداکارہ دیدار ملتانی پر قاتلانہ حملہ۔اداکارہ کی پریس کانفرنس ۔
ملتان (سوسائٹی نیوز)
سٹیج کی معروف اداکارہ دیدار ملتانی نے کہا ہے کہ آئے روز مجھے نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر میں نے ان کے ناجائز مطالبات پوری نہ کئے تو وہ مجھے ملتان سمیت کسی جگہ بھی کام نہیں کرنے دیں گے جس کی وجہ سے میں اور اہلخانہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں میں سٹیج پر کام کر کے ہی اپنے خاندان کی کفالت کرتی ہوں حالیہ دنوں بھی جب میں گھر جارہی تھی تو راستے میں سنسان جگہ پر دو نامعلوم افراد نے میری گاڑی پر فائرنگ کی اور میں بال بال بچ گئ جس پر میں نے 15 پر کال کی اور مزکورہ واقعہ کی مقامی تھانہ شاہ شمس میں ایف آ ئی آ ر بھی درج کرادی ہے مجھ سمیت دیگر اداکاروں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بھائی تیمور کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
دیدار ملتانی نے مزید کہا کہ مذکورہ واقعہ سے پہلے بھی نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ ڈرامہ دیکھنے کے لیے آ نے والے بعض غنڈہ گرد عناصر مجھے طرح طرح سے بلیک میل کرتے ہیں کہ میں ان کی ڈیمانڈ پوری کروں جس کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم،وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ، آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔