سرائیکی وسیب میں سیلاب متاثرین کیلئے حکومتی سطح پر کچھ نہیں ہورہا،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر نخبہ لنگاہ

ملتان (سوسائٹی نیوز )
پاکستان سرائیکی پارٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس سینئر نائب صدر علامہ اقبال وسیم نائب صدر اللہ وسایا خان لنگاہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ پاکستان سرائیکی پارٹی خواتین ونگ کی صدر میڈم ثروت سحر ایڈووکیٹ صوبائی صدر ڈاکٹر مقصود خان لنگاہ مرید عباس خان لنگاہ حاجی عبدامجید خان لنگاہ اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے کارکنان نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ۔کرتے ہوئے فاصل پور پہنچے جہاں پر سوجھل دھرتی واس کے چیرمین شاہ نواز خان مشوری۔ اور عثمان کریم بھٹہ ایڈووکیٹ نے وفد کو سوجھل خیمہ بستی لے گئے جہاں پر سینکڑوں سیلاب متاثرین نے عارضی رہائش رکھی ہوئی تھی سوجھل دھرتی واس کے رہنماؤں نے پاکستان سرائیکی پارٹی کی قیادت کو سیلاب کی تباہ۔ کاریوں بارے بریفننگ دی ۔

ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ چیر پرسن پاکستان سرائیکی پارٹی نے فاضل پور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے مگر اس وقت مرکزی اور صوبائی حکومت سرائیکی علاقے میں سیلاب متاثرین کیلئے کوئی امدادی پیکج کا اعلان نہیں کررہی جبکہ وزیراعظم پاکستان نے خیبر پختونخوا بلوچستان اور سندھ کیلئے اربوں روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے مگر عقل کے اندھے حکمرانوں سرائیکی وسیب یاد نہیں ہے۔ آج سرائیکی وسیب کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی صورتحال سے نمٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کتنی حیرت کی بات ہے کہ سرائیکی علاقہ میں ہزاروں بستیاں اور مال مویشی سیلاب کی نظر ہو چکی ہیں مگر ابھی تک صوبائی حکومت یا پاک فوج کے دستے کہیں نظر نہیں آئے اگر اتنا بدترین سیلاب دنیا کے کسی اور ملک میں آتا تو حکومت الرٹ نظر آتی ۔
مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی اور اس کے کارکن سرائیکی وسیب میں حالیہ بدترین سیلاب متاثرین کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور سیلاب متاثرین کی مالی امداد بھی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج سرائیکی علاقہ میں اپر پجاب کے 5 اضلاع کی بیورو کریسی کو سرائیکیوں پر مسلط کیا گیا ہے جس کا خمیازہ پوری سرائیکی قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیرہ غازی خاں میں رودھکوہیوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ کیا ہے جہاں پر وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فلور سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دے جو لوگ سیلاب سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ان کے لواحقین کو20 لاکھ معاوضہ دیا جائے اور جو سرائیکی علاقہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے اسکو فلور آفت زدہ قرار دیکر وہاں کے کسانوں کے تمام ٹیکسز معاف کیے جائیں اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور ملک آلہ نواز وینس نے خیمہ بستی میں موجود لوگوں کو راز کے بیگ تقسیم کیے اور چاولوں کی دیگیں بھی تقسیم کیں اس موقع پر سوجھل دھرتی واس کے رہنماؤں نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔