crossorigin="anonymous"> ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار و آگاہی واک - societynewspk

ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار و آگاہی واک

ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں سیمینار و آگاہی واک

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

دنیا بھر میں ورلڈ کینسر منایا جا رہا ہے اسی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں کینسر کے عالمی دن کے موقع پر پروگامز اور سیمینار منعقد کیے جارہے ہیں۔اس حوالے سے ملتان کے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ڈیپارٹمنٹ آف آنکالوجی اور کینسر سوسائٹی ملتان کے زیر اہتمام ورلڈ کینسر ڈے پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد احتیاطی تدابیر اور اس مرض کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے نشتر کینسر سنٹر تک ہونے والی اس واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور سربراہ شعبہ آنکالوجی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان, پروفیسر ڈاکٹر ابرار، احمد پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس ،پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود بھٹی اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی مہدی سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران شامل تھے۔

طبی ماہرین کے مطابق خواتین میں چھاتی کا سرطان، مردوں میں پراسٹیٹ اور پھیپھڑوں اور بچوں میں خون کے کینسر کی شرح زیادہ ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے اپنا خود معائنہ ضرور کریں۔ ابتدائی مراحل میں کینسر ایک قابلِ علاج مرض ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دیگر بیماریوں کی طرح کینسر کے حوالے سے آگاہی پروگرامز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا کہنا تھا کہ صحت مند طرززندگی، سادہ، متوازن غذا اور تمباکو نوشی سے پرہیز سے کینسر جیسے مہلک مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے نشتر کینسر سنٹر میں پیٹ سکین ، سائبر نائف اور بون میرو ٹرانسپلانٹ جیسی سہولیات کی فراہمی کی نوید بھی سنائی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button