crossorigin="anonymous"> شہباز گل کا فوج کیخلاف بیان دینے کا اعتراف - societynewspk

شہباز گل کا فوج کیخلاف بیان دینے کا اعتراف

  • شہباز گل کا فوج کیخلاف بیان دینے کا اعتراف

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

پی ٹی آئی کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے پاک فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کےدوران شہبازگل نےفوج سے متعلق بیان دینےکا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس کو دیےگئے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرےخیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا، بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ منگل کو پولیس نے شہباز گل کو بغاوت کے مقدمے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کے خلاف سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button