شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جان کا نذرانہ پیش کر کے تحفظ ختم نبوت قانون بنایا۔7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کو قومی سطح پر منایا جائے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 157 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ 7ستمبر یوم تحفظ عقیدہ،قانون ختم نبوت کا دن ہے۔اس دن 7ستمبر 1974 کو شہید وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں اس وقت کے حکومت اور اپوزیشن راہنماوں نے متفقہ طور ختم نیوت کا قانون اسمبلی سے پاس کرایا تھا۔

اس قانون پر دستخط کی قیمت ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلزخخپارٹی کی قیادت نے آج تک اپنی جان, جوانی، جیل جلاوطنی, خاندان کی قربانی اور سیاسی قربانیوں کی شکل میں ادا کی اور کر رہی ہیں۔
عقیدہ ختم نبوت تحفظ ناموس رسالت کے سپاہی قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو تھے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہہ 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کو قومی سطح پر منایا جانا چاہیے۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دیا۔
ختم نبوت کی تحریک کے تمام قائدین کارکنان علماء کرام مشائخ عظام شہداء ختم نبوت اور اس وقت کی قومی اسمبلی کے تمام ارکان بشمول وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم مفتی محمود احمد شاہ احمد نورانی پروفیسر عبدالغفور احمد سردار شیر باز مزاری مولانا غوث ہزاروی سمیت سب کی عظمت جرآت کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ کیا آپ لوگوں نے کبھی سوچا ہے کہ ابھی تک بھٹو کیوں زندہ ہے؟ کیونکہ انہوں نے حضور تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ جو اپنے حصے کی وفا کی اور فتنہ عظیم کے آگے آہنی قانونی دیوار کھڑی کی، اس وجہ سے بھٹو زندہ ہے۔ یہ اپنے آقا کے ساتھ کی گئی بھٹو کی وفا ہے جو اسے مرنے نہیں دیتی۔اللہ تعالی ذوالفقار علی بھٹو کی قبر کو روشن فرمائے اور تحریک ختم نبوت کے تمام اکابرین کے درجات بلند فرمائے۔