crossorigin="anonymous"> انجمن تاجران شریف پلازہ الیکشن: دوست تاجر اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب - societynewspk

انجمن تاجران شریف پلازہ الیکشن: دوست تاجر اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب

انجمن تاجران شریف پلازہ الیکشن:دوست تاجر اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب

ملتان (سوسائٹی نیوز)

انجمن تاجران شریف پلازہ ملتان کے الیکشن میں دوست تاجر اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب ہو گیا ہے۔دوست اتحاد گروپ کی طرف سے گروپ لیڈر خواجہ حفیظ الرحمن،سرپرست اعلی شیخ منیر،چیئرمین سید منظور حسین شاہ،صدر شیخ مرتضی،جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق الرحمن،سینئر نائب صدر محمد مکی،نائب صدور خواجہ انیس الرحمن،فیصل رفیق،وائس چیئرمین محمد ذویان،جوائنٹ سیکرٹری حامد چشتی اور فنانس سیکرٹری مظہر قریشی بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی رہنما خالد خان مہمند و شریف پلازہ کے تاجروں نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی اور پھول پہنائے۔ شریف پلازہ کے تاجروں نے دوست تاجر اتحاد گروپ کی بلامقابلہ کامیابی پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button