شوکت علوی پی ٹی آئی لیبر ونگ میٹرو پولیٹن ملتان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

شوکت علوی پی ٹی آئی لیبر ونگ میٹروپولیٹن ملتان کے سیکرٹری انفارمیشن مقرر،ڈاکٹر عارف ہانس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب لیبر ونگق کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ہانس کی طرف سے پی ٹی آئی لیبر ونگ میٹروپولیٹن ملتان کیلئے شوکت علوی کو سیکرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے بحثیت سیکرٹری انفارمیشن انہوں نے کام شروع کردیا۔

قبل ازیں شوکت علوی پاکستان تحریک انصاف اوورسیز پاکستانی چیپٹر او آئی سی اور سیکرٹری اطلاعات ویلفیئر ونگ ملتان خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
جنوبی پنجاب کی قیادت اور کارکنوں نے شوکت علوی کو نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد دی۔