crossorigin="anonymous"> صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے استعفی دیدیا - societynewspk

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے استعفی دیدیا

صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے استعفیٰ دیدیا

کراچی (سوسائٹی نیوز)

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے انہوں نے دو روز قبل اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کیا تھا۔

باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے اپنے عہدے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سعید غنی نے یہ استعفیٰ دو روز قبل پارٹی کو پیش کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعید غنی جو کہ پی پی پی کراچی کے صدر بھی ہیں بلدیاتی الیکشن کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کے استعفے پر فیصلہ پی پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 28 اگست کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

ایم کیو ایم نے شہری علاقوں میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن روکنے کیلیے درخواست دائر کی تھی جس کو عدالت عظمیٰ نے مسترد کرتے ہوئے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا حکم دیا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button