پیپلز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی واک

پیپلز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی واک
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چوک شاہ عباس ملتان پر واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت زاہد بلال قریشی نے کی۔ جبکہ ڈاکٹر ضیاء بلوچ، شیخ اظہر حسین، قاری اعجاز عطاری، اقبال یوسف نقشبندی،صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری، محمد مکی قریشی، عشرت بانو، فاطمہ بی بی، میرب بانو، رانا نعیم ستار، احسن رضا، حافظ امان اللہ، قاری غلام مصطفیٰ، کامران عباسی اور دیگر واک میں شریک تھے۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بلال قریشی نے کہا کہ کشمیر کا مسّلہ برصغیر کا درینہ مسّلہ ہے۔ جو آج بھی اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے اور دنیا کے منصفوں سے حل کا مطالبہ کر رہا ہے۔ پون صدی بعد بھی بھارت کشمیریوں کی حق آزادی کو دبا نہیں سکا اور اہل کشمیر آج بھی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اہل پاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں اور انکی آزادی تک انکی حمایت کرتے رہے گے۔
ملتان۔پیپلز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چوک شاہ عباس ملتان پر واک کی قیادت زاہد بلال قریشی کر ر ہے ہیں،جبکہ ڈاکٹر ضیاء بلوچ، شیخ اظہر حسین، قاری اعجاز عطاری، اقبال یوسف نقشبندی،صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری، محمد مکی قریشی، عشرت بانو، فاطمہ بی بی، میرب بانو، رانا نعیم ستار، احسن رضا، حافظ امان اللہ، قاری غلام مصطفیٰ، کامران عباسی اور دیگر واک میں شریک ہیں۔