جنوبی پنجاب زرعی لحاظ سے بہترین خطہ اور لوگ باصلاحیت ہیں۔شبیر قائم خانی،کرامت علی شیخ

جنوبی پنجاب زرعی پیداوار کے لحاظ سے بہترین خطہ اور لوگ باصلاحیت ہیں۔
شبیر قائم خانی ،کرامت علی شیخ
کیمیکلز ادویات کے بغیر فصلوں کے معیار کو بہتر بناسکتے ہیں۔منیر شاہین،انجینئر ممتاز خان و کاشتکار فاؤنڈیشن وفد کی گفتگو
ملتان ( سوسائٹی نیوز)
پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب زرعی پیداوار کے لحاظ سے بہترین خطہ ہے جہاں پر پڑھے لکھے باصلاحیت لوگ موجود ہیں جو کیمیکلز ادویات کے بغیر فصلوں کے معیار کو بہتر بناسکتے ہیں۔

کاشتکار فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی و چیئرمین منیر شاہین،وائس چیئرمین انجینئر ممتاز احمد خان نے کہا کہ آ ج اس بات کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو زہریلی سبزیاں ،پھل کھلانے کی بجائے حکومتی سطح پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور نہروں میں شامل ہونیوالےفیکٹریوں کارخانوں،ملوں، سیوریج کے زہریلے پانی سے پاک کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں کاشتکار فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین منیر شاہین ،وائس چیئرمین انجینئر ممتاز احمد خان و دیگر سے کی گئی ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر پی ایس پی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ ، محمد یامین ، خواجہ لیاقت علی ، شیخ خالد جمیل ، سردار فدا حسین گاڈی ، تصور عباس ، محمد امجد ، رانا اسرار احمد ایڈووکیٹ ، محسن علی ، اللہ رکھا ، محمد آصف بندیشہ ، ملک امجد سعید ، محمد مدثر ، بشیر احمد بھی موجود تھے۔
شبیر قائم خانی نے مزید کہا کہ پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے اسی لیے اتنے بڑے صوبہ میں مزید انتظامی صوبے بنانے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کے مفاد کی بہتری کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں شہریوں کو نہ صرف پینے کا صاف پانی میسر ہو بلکہ انہیں کیمیکلز ادویات سے پاک سبزیاں اور پھلوں سمیت دیگر فصلات مہیا ہوں اور وہ مختلف موذی بیماریوں سے بچیں۔
تاہم اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ذمہ دار ادارے بھی شہریوں کی زندگیوں کو کیمیکلز ادویات سے تیار شدہ فصلات سے بچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں پاک سرزمین پارٹی شہریوں کی زندگیوں کو زہریلی فصلات سے بچانے کے لیے بھرپور تعاون کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی زہریلے کیمیکلز سے تیار شدہ فصلات کی بجائے صاف پانی سے فصلوں کی کاشت کے حوالے سے جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی اور اس سلسلے میں کاشت کار طبقہ کو بھی سرفہرست رکھا جائے گا ۔
ملتان ۔پی ایس پی کے مرکزی وائس چیئرمین شبیر قائم خانی کا کاشتکار فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین منیر شاہین ،وائس چیئرمین ممتاز احمد خان ،کرامت علی شیخ ودیگر کے ہمراہ ملاقات کے بعد گروپ فوٹو