ضمنی الیکشن:عمران خان کے سوا تمام جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

ضمنی انتخاب، عمران خان کے سوا تمام کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
الیکشن کمیشن نے 3 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کے حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔
این اے 237 ملیر سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 157ملتان سید علی موسٰی گیلانی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے۔
پنجاب اسمبلی کے تینوں حلقوں کےکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق افتخار بانگو، محمد فیصل خان نیازی اور ملک مظفر خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 6 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ عمران خان نے تا حال انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔