crossorigin="anonymous"> سید یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا - societynewspk

سید یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

نیب قوانین میں ترامیم : سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت سید یوسف رضا گیلانی و دیگرکیخلاف یو ایس ایف فنڈزمیں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے ، احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بڑا ریلیف دے دیا۔

عدالت نےسید  یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف یو ایس ایف فنڈز میں کرپشن ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیا، جج احتساب عدالت اعظم خان نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجا۔

جج احتساب عدالت نے کہا کہ ریفرنس احتساب عدالت کےدائرہ اختیارمیں نہیں آتا، ریفرنس واپس ہونے سے سید یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو ریلیف مل گیا ہے۔

یاد رہے احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا تھا۔

عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجوا تے ہوئے کہا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button