crossorigin="anonymous"> چیف جسٹس،وزیراعظم،وزیراعلی،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان ارجینسی کے نام پر سپورٹس فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں۔کرامت علی شیخ - societynewspk

چیف جسٹس،وزیراعظم،وزیراعلی،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان ارجینسی کے نام پر سپورٹس فنڈز میں کروڑوں کی کرپشن کا نوٹس لیکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں۔کرامت علی شیخ

ملتان ( سوسائٹی نیوز )

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملتان میں ارجنسی کے نام پر سپورٹس فنڈز میں کرپشن کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے سپورٹس فنڈز خرچ کئے جائیں تاکہ نئی نسل بے راہ روی کا شکار نہ ہو ارجنسی کے نام پر سپورٹس فنڈز ہڑپ کر لئے جاتے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے القریش کے دفتر میں عہدیداران سے کی گئی ملاقات میں کیا کرامت علی شیخ نے چیٸرمین جماعت القریش پاکستان: رفیق قریشی نشرواشاعت سیکرٹری پاکستان:سلیم قریشی ضلعی صدر: حاجی احمد قریشی تحصیل صدر :ظفر قریشی تحصیل جنرل سیکرٹری : شاہد قریشی ممبر خدمت کمیٹی : شعیب قریشی ممبر خدمت کمیٹی:طاہر قریشی ممبر خدمت کمیٹی:ریحان قریشی بلال قریشی شہید کے والد ریاض قریشی سے اظہار افسوس بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس گراؤنڈ ویران ہونے کی وجہ سے صحت مند نوجوان ذہنی طور پر نہ صرف نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں چڑھ کر اپنا مستقبل تباہ کر بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ملتان سے ارجنسی سپورٹس فنڈز میں مبینہ طور پر کرپشن پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوامی وسماجی حلقوں سمیت کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو ۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کو چند نااہل لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے اور سپورٹس کی بہتری کی طرف توجہ دینے کی بجائے کاغذی کاروائیاں جاری ہیں ۔ملتان کے اکثر علاقوں میں کھیل کے میدان آباد نہ ہو نے کی وجہ سے نئی نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے ۔ایسے نونہالوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے ذمہ دار طبقہ کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ۔

ملتان ۔پی ایس پی ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ کا القریش دفتر میں عہدیداران سے کی گئی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button