تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتار

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتار،
فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کیخلاف تقریر پر گرفتار کیا گیا
لاہور (سوسائٹی نیوز)
تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے، ملکی اداروں میں ٹکراو پیدا کرنے اور الیکشن کمیشن کے حکام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔انہیں تھانہ کوہسار پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا ہے۔
فواد چوہدری کیخلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کیمطابق فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ظاہر کی تھی،فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمشنر کلرک کی طرح صرف سائن کرتا ہے، محسن نقوی کو وزیر اعلیٰ بنانے کا حکم دیا جاتا ہے جس پر الیکشن کمشنر دستخط کردیتا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو گھروں میں بیٹھ جائیں۔ہم اس رجیم چینج کے لوگوں کا ان کے گھروں تک پیچھا کریں گے۔25مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو دوبارہ تعینات کیا جا رہا ہے۔
متن کیمطابق فواد چوہدری کے بیانات سے الیکشن کمیشن حکام میں خوف و ہراس پھیلا ہے۔مقدمہ گذشتہ روز رات دس بجے درج کیا گی۔فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ لاہور سے لیا جائیگا۔فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔